صوابی‘ سنگدل باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل‘ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  صوابی‘ سنگدل باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل‘ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  

صوابی(بیورورپوٹ)موضع پابینی میں گھریلو تنازغہ پر باپ نے فائرنگ کر کے اپنے شادی شدہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ جب کہ موٹر سائیکل کے حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بیوہ خالد خان سکنہ پابینی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انکی سسر امیر نواب نے اپنے ہی بیٹے خالد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا رپورٹ میں وجہ عناد گھریلو تکرار بیان کی ہے دریں اثناء ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان سید ہارون شاہ سکنہ صوابی ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -