بوریوالا، غلہ منڈی میں 25لاکھ کا ڈاکہ،تاجروں ا حتجاج

بوریوالا، غلہ منڈی میں 25لاکھ کا ڈاکہ،تاجروں ا حتجاج

  

بوریوالا(تحصیل رپورٹر) غلہ منڈی میں ایک تاجر کے ملازم سے گن پوائنٹ پر 25 لاکھ روپے کی نقدی چھیننے کی واردات کے خلاف بورے والا کی تمام تاجر تنظیموں کا ایک ہنگامی اجلاس مارکیٹ کمیٹی میں صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری احتشام داود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن ندیم مشتاق رامے،صدر کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن سلمان بھٹی،جنرل سیکرٹری (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

مرکزی انجمن تاجران شیخ عابد فاروق،سینئر نائب صدر عثمان جمیل بھٹی اورصدر پریس کلب اصغر علی جاوید کے علاوہ شہر کی تمام تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اور ڈکیتی کی واردات کو تاجروں پر جرائم پیشہ عناصر کا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واردات ایک تاجر کے ساتھ نہیں بلکہ پوری تاجر برادری کے ساتھ ہوئی ہے جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے پولیس اس واردات کا سراغ لگانے کے لئے فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دے اور تین روز کے اندر اندر ناصرف ملزمان کو گرفتار کرے بلکہ لوٹی گئی رقم بھی برآمد کروائے بصورت دیگر بورے والا کی تمام تاجر تنظیموں کے علاوہ پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں ہڑتال کی کال دی جائے گی اجلاس میں غلہ منڈی کے تاجران حاجی منیر، بابر رفیق، ماجد بھٹی،  اظہر غفور،حاجی ظہور ماجد،  ملک عتیق الرحمان، چوہدری رمضان، چوہدری عبدلطیف، ملک عامر شکیل، حاجی شاہد پرویز، ندیم انور  رضا گجر، چوہدری آصف، چوہدری ذوالفقار،  عمیر ماجد، چوہدری انوار، ملک آصف، ظفر علی، سجاد علی،جاوید منظور بلا،  اعظم گھمن ذوالفقار اعوان،   غفران جٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -