تمام فساد کی جڑ ایم پی اے ہیں‘ واصل خان

  تمام فساد کی جڑ ایم پی اے ہیں‘ واصل خان

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) موجودہ ایم پی اے قوموں کو لڑانا چاہتے ہے پہلے انڈسٹیریل زون اور اب پارک کا شوشا چھوڑ کر عوام کو بے وقوف بنانا چاہتے ہے تمام فساد کی جڑ ایم پی اے ہے ہم ترقی کے دشمن نہیں لیکن وہ مخلص نہیں ہے وہ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر زبردستی منصوبے شروع کر رہے ہے جو ٹوپی نڈرامہ ہے واصل خان۔قوم کی جائیداد کاتحفظ یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، پارک یاکسی اور ترقیاتی منصوبے کے خلاف نہیں مگرچکدرہ میں پارک کے لئے بلامعاضہ زمین ہرگز نہیں دیں گے،انتظامیہ پارک بنانے کے لئے زور زبردستی پر اتر آئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،ان خیالات کااظہارسابق ضلعی کونسلر واصل خان بہرام خیل اورانجمن تاجراں کے صدر خواجہ فیض الغفورنے باچارحمان،سلطنت خان،محمد عالم خان، عبیدالرحمان، شاہ اعظم خان،حضرت ایوب، پروفیسرجاوید اقبال،اسراخان، ندیم خان اورشاہ رحیم خان چکدرہ کے درجنوں اراضی مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ چکدرہ انتظامیہ مقامی ایم پی اے کی ایماء پر ڈبونوامیرآبادمیں مقامی لوگوں کی اراضی پر پارک بنانے کی کوشش کررہی ہے جو کہ انتہائی ظلم اور زیادتی ہے،انہوں نے اے سی اس کے مؤقف کو غلط قرار دیاکہ یہ محکمہ ایری گیشن کی حدود میں ہے اور کہاکہ یہاں تو سرے سے اراضی کابندوبست ہی نہیں ہواہے،یہ مقامی لوگوں کی پدری جائیداد ہے اور بلامعاوضہ زمین کسی کو نہیں دیں گے، انہوں نے حکومت، انتظامیہ اور مقامی ایم اے سے پر زور مطالبہ کیاکہ عوامی مفادات کے خلاف منصوبوں کو عملی بنانے سے گرہیز کیاجائے اور مقامی لوگوں کی جائیداد پر کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ تعمیر کرنے سے قبل ان سے گفت وشید کرکے معاملات حل کئے جائیں، انہوں نے خبردار کیاکہ اگر مقامی لوگوں کی زمینیں لینے کے لئے طاقت استعمال کی گئی تو اس سے حالات سنگین رخ اختیار کریں گے اور کسی بھی نقصان کی تمام تر ذمہ داری حکومت، مقامی ایم پی اے پر عائد ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -