بی آئی ایس پی، نوسربازوں کا شہریوں پر نیاوار، روزانہ لاکھوں کا فراڈ 

بی آئی ایس پی، نوسربازوں کا شہریوں پر نیاوار، روزانہ لاکھوں کا فراڈ 

  

  

  بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) پنجاب بھرمیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم بھجوانے کاجھانسہ دے کرفراڈ کرنیوالوں کومیڈیاکے بے نقاب کرنے پرنوسربازوں نے ایک نیاطریقہ واردات اپنالیاہے سب سے پہلے کسی بھی نمبر پر کال کرکے کہاجاتاہے کہ آپ نے مجھے پہچانا ہے اگرکوئی شخص کہہ دے کہ وہ نہیں پہچان سکاتوکہتے ہیں یاراپنے ذہن پرزوردو آپ کااورمیراپراناتعلق ہے اسی طرح متعلقہ (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

شخص کسی  دوست کانام لے دیتاہے پھرفراڈیاشخص وہ دوست بن کرکہتاہے کہ یارمیرے پاس تین یاچارلاکھ روپے ہیں اورمیں شہرسے دورہوں آپ مجھے اکاؤنٹ نمبربھجوائیں آپ کوبھجوادیتاہوں واپس آکرلے لوں گا اس طرح اس کابینک اکاؤنٹ نمبرحاصل کرکے ایک جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے اس کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجناظاہر کی جاتی ہے ایسی واردات چھٹی والے دن سے ایک روز قبل بینک ٹائم ختم ہونے کے بعدکرتے ہیں پھرتھوڑی دیگربعددوبارہ کال کرتے ہیں کہ یارمیرے ایک دوست کواچانک ایک لاکھ کی ضرورت پڑگئی ہے وہ آپ کوکال کرے گا اسے اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے بھجوادیں بینک کھلنے پربینک سے حاصل کرلینااس طرح بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع ہوجانے کی تسلی پروہ شخص ادھرادھر سے پکڑکررقم اسے بھجوادیتاہے اورجب بینک جاتاہے تومعلوم ہوتاہے کہ ایس ایم ایس جعلی تھااوراس کیساتھ فراڈ ہوگیاہے اس طرح روزانہ کی بنیاد پرلاکھوں روپے کافراڈ ہورہاہے شہریوں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -