انٹر بینک میں ڈالر مزید 2.11روپے، اوپن مارکیٹ میں 4روپے سستا، سونے کی قیمت میں  1300روپے تولہ کمی 

انٹر بینک میں ڈالر مزید 2.11روپے، اوپن مارکیٹ میں 4روپے سستا، سونے کی قیمت میں ...

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے اربوں ڈالر ملنے کے گرین سگنل  کے بعد ملک بھر میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 226 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کم ہو کر 222 روپے پر فروخت پر پہنچ گئی ہے۔6 دنوں کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 29 روپے سستا ہوچکا ہے روپے کی قدر بڑھنے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کمی ہوئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی، سعودی، یو اے ای حکام سے رابطے کے بعد امید ہے عالمی مالیاتی اداریکی قسط جلد جاری ہوجائے گی۔ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی حقیقت میں بنیادی قدر 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ سٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا تاہم ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ا?ج پھربڑی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -