مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوسزکے ہاتھوں کشمیری نوجوان شہید 

  مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوسزکے ہاتھوں کشمیری نوجوان شہید 

  

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ریڈوانی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

نوجوان شہید

مزید :

صفحہ اول -