تاجر کمیونٹی کا معیشت میں اہم رول، پنجاب حکومت ہر ممکن مدد یقینی بنائیگی: عمران خان 

  تاجر کمیونٹی کا معیشت میں اہم رول، پنجاب حکومت ہر ممکن مدد یقینی بنائیگی: ...

  

          اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کے تاجروں نے اتوار کی چھٹی اور کاروبار کیلئے وقت کی پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے تاجروں کے وفد نے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔عمران خان نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں تاجر برادری کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم رول ہے، تحریک انصاف کی اولین ترجیح تاجر برادری کے مسائل حل کرنا ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا  ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد آزادی مضبوط ہو چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا، اس کے بعد مودی حکومت نے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر دی، انہوں نے سوچا کہ اس طرح کرنے سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے جذبے کو دبایا جا سکے گا۔

عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -