جماعت اسلامی سندھ کے تحت شہادت حسینؓ کانفرنس کا اعلان

    جماعت اسلامی سندھ کے تحت شہادت حسینؓ کانفرنس کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت 9اور10محرم الحرام کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں شہادت حسین ؓ کانفرنس اورتربیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن سے ممتاز علماء کرام، دانشور اور جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی اور مقامی رہنماء خطاب کریں گے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے تحت عشرہ محرم الحرام کے دوران کراچی تا کشمور سندھ بھر میں شہادت حسین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ 9اور10محرم الحرام کو کراچی،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،میرپورخاص،جھڈو،جیکب آباد،شکارپور اور خیرپور سمیت چھوٹے بڑے مقامات پر ایک روز اور دوروزہ تربیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، راشد نسیم، میاں مقصود احمد،صوبائی امیر محمد حسین محنتی،نائب امراء ممتاز حسین سہتو،پروفیسر نظام الدین میمن،حافظ نصراللہ عزیز ودیگر علماء کرام ودانشور حضرات شہادت امام حسینؓ اور ان کی قربانیوں پر اظہار خیال کریں گے۔ دریں اثناء صوبائی امیر محمد حسین محنتی 10محرم الحرام کو جھڈو، میرپورخاص اور حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -