وزیر اعلیٰ محمود خان کی چھت گرنے سے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ محمود خان کی چھت گرنے سے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔  دریں اثناء وزیر اعلی نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران پاک فوج کے ایک سپاہی کی شہادت پر بھی تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -