محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ  کے ڈی جی امداد اللہ کے  زیر صدارت تعزیتی اجلاس

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ  کے ڈی جی امداد اللہ کے  زیر صدارت تعزیتی اجلاس

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پشاور میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر جنرل امداد اللہ کی زیر صدارت جمعہ کے روز یہاں منعقد ہوا۔ جس میں محکمے کے افسران  اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے سینئر اسسٹنٹ محمد علی کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اور محکمے کے لئے مرحوم کی مخلصانہ خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا،اجلاس میں مرحوم کے بیٹے مستقیم اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دُعا کی گئی کہ اللہ تعالٰ مرحوم محمد علی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مرحوم کا رسم قل بروز ہفتہ انکی رہائش گاہ گارڈن سٹریٹ اعجاز آباد گلبہار نمبر 4 پشاور میں ادا کی جائے گی، یاد رہے کہ مرحوم محمد علی محکمہ اطلاعات کریویٹیو ونگ کے پروڈکشن اسسٹنٹ مستقیم احمد، مظہر علی، مطیع اللہ کے والد، بینوولنٹ فنڈ کے الیکٹریشن لیاقت علی, افتخار احمد، شوکت علی اور حافظ مراد علی کے بھائی تھے۔

مزید :

صفحہ اول -