موجودہ سیاسی قیادت معاشرے میں فساد اور نفرتیں پھیلا رہی ہے: لیاقت بلوچ

موجودہ سیاسی قیادت معاشرے میں فساد اور نفرتیں پھیلا رہی ہے: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        تیمرگرہ (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت معاشرے میں فساد اور نفرتیں پھیلا رہی ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت صنعت اور معیشت کا پہیہ جام ہوچکاہے اور ملک میں تاریخی  مہنگائی اور بے روز گاری  ہے  ملک کی قیادت اور لیڈر شپ غیر زمہ دار ہیں ملک کے مسا ئل کا حل شفاف انتخا بات ہیں لیکن بد قسمتی سے دولت کے بل بوتے پر انتخابی نظام کو چوری کیا گیا جمہوریت اور  پارلیمنٹ کو خطرات لا حق ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے احیا ء العلوم  بلامبٹ میں جماعت اسلامی ضلع دیر پائین کے ماہانہ تربیتی اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعز ازلملک افکاری نے بھی خطاب کیا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو معاشی بدحالی سے دوچار کیا جبکہ  رہی سہی کسر پی ڈی ایم کی حکومت نے پورا کرکے ملک کو مزید معاشی دلدل میں دھکیل  دیا ملک کا ہر ادارہ تباہ کر دیا گیا  حکمرانوں نے کشمیر کا سود اکیا ہے عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نیوٹرلز کا نام لیکر اپنے آپ کو کلین چیٹ دے رہے ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے  ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے نے سب کچھ واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے بیرون ممالک سے ممنوعہ فنڈز لئے اور ان کو الیکشن کمیشن سے  چھپایا جو کہ ملکی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے ان کی طرف سے جھوٹی بیان حلفی جمع کرکے وہ بددیانتی کے مرتکب ہوئے ہیں ملک میں شرح سود میں مسلسل اضافہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ ہے جماعت اسلامی،غیر سودی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرتے رہے گی یہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت اور ان کا طریقہ ہے کہ باطل نظام کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اسلامی نظام کے قیام کے لئے سب کچھ قربان کیا جائے انہی کے راستے پر ہی چلیں گیااما م حسین نے حق کا پرچم اٹھاکریزیدیت کے ظلم اور باطل نظام کے خلاف ڈٹ کر  کھڑے رہنے کا امت مسلمہ کو درس دیا اور امت کو یہ پیغام دیا کہ اللہ کی دین اسلام کی سربلندی کے لئے سر کٹوانا مہنگا سودا نہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ تمام وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود زوال پزیر اور اور عالم اسلام پر زلت کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ان پر دشمن چھایا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان تمام وسائل سے مالا مال ہے لیکن میں سودی اور سرما یہ دارانہ نظام کی وجہ سے پاکستان معاشی مشکلا ت کا شکار ہے اورہم ائی ایف اور ورلڈ بینک پر انحصار کر رہے ہیں اگر پاکستان میں اسلام کا عا دلانہ اور عشر وزکواۃ کا نظام رائج کیا جائے اور سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے تو انشا ء اللہ پاکستان ترقی کرے گا انھوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی نظام مصطفی کے قیام کے لئے آئینی اور جمہوری طریقے سے ملک میں انقلاب برپا کرنے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرتی رہیگی پاکستان اسلام کے نام پر معر ض وجود میں آیا تھا لیکن ابھی تک قیام پا کستان کے مقاصد پورا نہیں ہوئے جما عت اسلامی پاکستان میں نفاذ شریعت کے قیام کے لئے پر آمن جد وجہد جاری رکھی گی۔ 

مزید :

صفحہ اول -