مون سون کا چوتھاسپیل ،محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کی پیشگوئی کر دی

مون سون کا چوتھاسپیل ،محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کی پیشگوئی کر دی
مون سون کا چوتھاسپیل ،محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کی پیشگوئی کر دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں مون سون کے چوتھے سپیل کا  آغاز ہوگیا،محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کی پیشگوئی کر  دی ہے ،جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، عمر کوٹ اور گردونواح میں گزشتہ شب سے بارش جاری ہے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق  محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کی  پیشگوئی کی ہے ،دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کردی  ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -سندھ -کراچی -