ای سی سی کی روس سے گندم خریدنے کیلئے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت کی منظوری
اسلام آباد(آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم کی خریداری کے معاملے پرقیمت میں کمی کا رجحان کے پیش نظر روسی فریق کو 390 امریکی ڈالر کی قیمت کی پیشکش کی منظوری دیدی ہے اور قرار دیا ہے کہ اگر وہ پیشکش قبول نہیں کرتے ہیں تو پیشکش منسوخ کی جا سکتی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے روس سے جی ٹو جی کی بنیاد پر پسی ہوئی گندم کی فراہمی کی سمری پیش کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ28مئی 2022ء کو وفاقی کابینہ کی ای سی سی کے 3.00 ایم ایم ٹی گندم کی درآمد سے متعلق فیصلے کے مطابق ٹی سی پی نے G2G کی بنیاد پر روسی حکومت سے گندم کی درآمد پرعمل شروع کیا۔ای سی سی اجلاس میں قراردیا گیاہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے جو آنیوالے دنوں میں مزید کم ہو سکتا ہے۔ لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ روسی فریق کو 390 امریکی ڈالر کی قیمت کی پیشکش کی جا سکتی ہے اور اگر وہ پیشکش قبول نہیں کرتے ہیں تو پیشکش منسوخ کی جا سکتی ہے۔
ای سی سی