حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھرمیں فوج تعینات کرنے کافیصلہ 

حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھرمیں فوج تعینات کرنے کافیصلہ 

  

        اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں محرم الحرام میں سکیورٹی سخت کرنے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کا فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پر کیا گیا، پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ مل کر کام کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق فوج کو آرٹیکل 245کے تحت تعینات کیا گیا ہے، دارالحکومت میں بھی فوج تعینات رہے گی۔

فوج تعینات

مزید :

صفحہ اول -