مالی بحران،وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد

   مالی بحران،وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد

  

 اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی۔حکومت  نے رواں مالی سال میں فنڈز کی تخصیص کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جسکے تحت مالی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارتوں اور ڈویڑنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تکنیکی ضمنی گرانٹس زیرغور نہیں آئیں گی اور بجٹ 23-2022 میں مختص شدہ فنڈز کے علاوہ ضمنی گرانٹس بھی زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ صرف انتہائی غیر معمولی حالات میں ضمنی گرانٹس کی منظوری دیگی جبکہ ضمنی گرانٹس کے حصول کیلئے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو تمام ضروری تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

ضمنی گرانٹس

مزید :

صفحہ اول -