مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے،آصف زر داری 

مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے،آصف زر داری 

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی ہونے والی خونریزی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ عالمی دنیا کشمیری عوام کے رائے شماری کے جمہوری حق کی حمایت کرے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون رائیگاں نہیں ہوگا۔

آصف زر داری 

مزید :

صفحہ اول -