پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادیوں کا اجلاس آج طلب،نواز شریف ویڈیو لنک سے شریک ہونگے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس آج (ہفتہ کو) طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا جب کہ آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر غور آئیگی۔ اجلاس میں تمام رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی لندن سے اس اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہوں گے۔
پی ڈی ایم اجلاس