حکومت عمران خان کو نااہل اور نوازشریف کو اہل کروانا چاہتی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(آئی ا ین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔اقتدار کی بھوکی 13جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔
شیخ رشید