بارشوں کی پیشگوئی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا

بارشوں کی پیشگوئی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کر ...
بارشوں کی پیشگوئی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے  کراچی ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا ہے، حکام کے مطابق ممکنہ بارشوں سے پیداصورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے،رن ویز کے اطراف ہر قسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ کراچی پر 2سسٹم مزید بارشیں لا رہے ہیں جس کے تحت ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا ، پھر 11 سے 15 اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -