خواجہ سراؤں کا یو این ڈی پی کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج

 خواجہ سراؤں کا یو این ڈی پی کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ سراؤں نے یو این ڈی پی کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا۔ خواجہ سراؤں کی رہنما بندیا رانا کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی نے ایچ آئی وی پریوینشن پروجیکٹ معاہدے سے قبل ہی ختم کر دیا، خواجہ سراء باعزت روزگار سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے یکم جولائی 2021 میں خواجہ سراؤں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کام شروع کیا تھا، اس معاہدے کے تحت جینڈر انٹرایکٹو الائنس کو 2023 تک خواجہ سراؤں کی بہبود کیلئے کام کرنا تھا، معاہدہ کسی نوٹس کے بغیر ہی ختم کر دیا گیا جس پر خواجہ سرا کمیونٹی نے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کیا۔جیا فاونڈیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بندیا رانا کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ ختم ہونے سے 22 خواجہ سرا بے روزگار ہوئے اور علاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ خواجہ سراء رہنماء شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ ٹرمینیشن کا کوئی طریقہ کار ہوتا ہے لیکن یہاں کوئی قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔ کراچی میں 19000 خواجہ سراء ہیں،جن میں سے 1500 ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔کراچی کی خواجہ سراء کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے حقوق سلب کیے گئے ہیں، 14 اگست کو یو این ڈی پی اور وفاقی وزارت صحت کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

خواجہ سراء

مزید :

پشاورصفحہ آخر -