محرم کے آتے ہی مختلف قسم کی پابندیاں مسائل کا حل نہیں‘ساجد نقوی 

محرم کے آتے ہی مختلف قسم کی پابندیاں مسائل کا حل نہیں‘ساجد نقوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی  نے کہا ہے کہ  محرم الحرام کے آتے ہی مختلف قسم کی پابندیاں مسائل کا حل نہیں بلکہ خود مسائل کا موجب اور اپنی ذمہ داریوں سے کھلا گریز اور انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے، یہ پابندیاں انسانی حقوق، شہری آزادیوں کی نفی اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کا شاخسانہ ہے۔ان خیالات کا اظہار  محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف شخصیات پر پابندیوں پر ردعمل اور مختلف وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہاکہ محرم الحرام کے آتے ہی اعلیٰ سطح سے لے کر نچلی سطح تک انتظامیہ کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں کے اعلانات، خبریں اور اطلاعات آنا شروع ہوجاتی ہیں جو اپنے فرائض سے روگردانی، نا اہلی اور اپنی ذمہ داریوں سے کھلے گریز کے جہاں مترادف ہے وہیں یہ اقدامات ملکی آئین، شہری آزادیو ں کیساتھ انسانی حقوق کی نفی کے مترادف ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے حیلے کے ساتھ صرف ”ڈنگ ٹپاوپالیسی“ کا کھلا ثبوت ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف شخصیات و وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں پیغام حسینی   کو عام کریں، اتحاد و حدت کی فضا کو برقرار رکھیں او ر کسی کو معاشرے میں تقسیم یا تفریق پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں  مام عالی مقام کے فرامین و سیرت،فضائل و مصائب اور اسلام کے آفاقی پیغام کو احسن انداز میں عوام الناس تک پہنچائیں۔
ساجد علی نقوی