امپورٹڈ حکومت عوام دشمن ثابت ہوئی ہے،شوکت ترین

 امپورٹڈ حکومت عوام دشمن ثابت ہوئی ہے،شوکت ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن ) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا  ہے کہ 39 فیصد مہنگائی عوام کو پریشان کر رہی ہے۔  شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام دشمن ثابت ہوئی،صرف نیب اور انتخابی عمل کو اپنے حق میں کرنے کیلئے اقتدار میں آئی۔ براہ کرم قبول کریں کہ آپ معیشت کو سنبھال نہیں سکتے۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے انتخابات ناگزیر ہیں،امپورٹڈ حکومت انتخابات کا اعلان کرے۔ 
شوکت ترین