وفاق اور صوبوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق اور صوبوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جلد نجکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ وفاق کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے چاروں صوبوں کو خط لکھا جاچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ڈسکوز کی نجکاری کے معاملات طے نہ ہو سکے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاق کی جانب سے لکھے گئے خط پر سندھ حکومت کی جانب سے بات چیت کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں خسارے کا شکار 5ڈسکوز کی منیجمنٹ نجی شعبہ کو دینے کی تجویز ہے جس میں حیدر آباد، سکھر اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منیجمنٹ نجی شعبہ کو دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منیجمنٹ بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔
نجکاری