وزیرِ خزانہ نے ”املاک فائنانشلز“  کا افتتاح کردیا

   وزیرِ خزانہ نے ”املاک فائنانشلز“  کا افتتاح کردیا

  

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ایک تاریخی اور اپنی نوعیت کے پہلے اقدام اورمیوچل فنڈزکیلئے پہلے ڈیجیٹل ایگریگیٹرپلیٹ فارم "املاک فائنانشلز"کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم شروع میں میوچل فنڈزکیلئے ڈسٹری بیوشن چینل کے طورپر کامیابی کے ساتھ متعارف کرایاگیا تھا اور بعد میں دیگر ایسٹس کیلئے بھی متعارف کرایاگیا ہے۔سی ڈی سی ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین معین فُدانے وفاقی وزیرِخزانہ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ املاک کیلئے پائلٹ پراجیکٹ ابتدائی طورپر پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت اکاؤنٹ کھولنے کیلئے2021میں شروع کیا گیاتھا، جس کے بعد سی ڈی سی نے پلیٹ فارم کو توسیع دیتے ہوئے میوچل فنڈز کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے عز م کو جاری رکھا ہے۔ اکاؤنٹ کھولنے کی مکمل سہولت اب اس آن لائن انوسٹمنٹ پورٹل کے ذریعے شروع کی گئی ہے جوپاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلافیچر ہے جس میں مختلف ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے متعدد فنڈز کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

   وزیرِ خزانہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -