پاکپتن،بہشتی دروزاہ زائرین کیلئے کھول دیا گیا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

  پاکپتن،بہشتی دروزاہ زائرین کیلئے کھول دیا گیا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

  

پاکپتن(نمائندہ پاکستان)عرس بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے موقع پر سجادہ نشین دیوان مسعود چشتی فاروقی نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 780 ویں عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے، زائرین کو بہشتی دروازے سے گزارنے کے لئے تمام تر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں لائن کے ساتھ ساتھ پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگی ہوئی ہیں ضلعی انتظامیہ کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ بہشتی دروازے سے گزرنے والے زائرین کی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے زائرین کو چاہیے کے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں۔ دیوان عثمان فرید چشتی نے کہا کہ  5 سے 10 محرم تک 15 سے 20 لاکھ زائرین بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جاوید اسلم ملک نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام عرس کے تمام انتظامات احسن طریقے سے مکمل کئے ہیں۔واضح رہے ڈی پی او پاکپتن کی سربراہی میں پولیس کے 1300 سے زائد افسران و اہلکار چوبیس گھنٹے سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

بہشتی دروزازہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -