وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد شدید زخمی

  وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد شدید زخمی

  

واشنگٹن (آئی این پی) وائٹ ہاؤس کے ایک قریبی پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے دو مرد اور دو خواتین شدید زخمی ہو گئے،چاروں افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر متعدد ایمبولینسز اور ایک فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موجود تھی،جمعرات کی شام کو واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارشیں ہوئیں، جب آسمانی بجلی گری تو یہ چار افراد ایک درخت کے قریب کھڑے تھے۔

وائٹ ہاؤس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -