وزیراعظم کے دورہ، ڈیرہ،روجھان کی جھلکیاں (محمود،محمد علی انجم ڈوگر)سے 

وزیراعظم کے دورہ، ڈیرہ،روجھان کی جھلکیاں (محمود،محمد علی انجم ڈوگر)سے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


٭وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان سے روجھان ہیلی کاپٹر کے زرایعے تقریبا ساڑھے گیارہ بجے عربی ٹبہ روجھان پہنچے 
٭ عربی ٹبہ ایر بیس پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب چیرمین این ڈی اے اختر نواز علی اسلم بھوتانی اور انچارج فلڈ ریلف پنجاب سردار ریاض محمود مزاری ہمراہ تھے 
٭ عربی ٹبہ ایربیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا  ایم پی اے سردار میر دوست محمد مزاری سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری اور دیگر مقامی سیاسی راہنماوں نے استقبال کیا 
٭ عربی ٹبہ اہر بیس سے وزیراعظم شہباز شریف ایم پی ایسردار دوست محمد مزاری کی گاڑی میں انکے ہمراہ ٹول پلازہ خمیہ بستی پہنچے جہاں پر ڈپٹی کمشنرراجن پور جمیل احمد جمیل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی 
٭ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کے دوران ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے میڈیا کی کوریج پر پابندی لگا دی اور میڈیا والوں کو اندر نہیں آنے دیا 
٭ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے خطاب کیا مگر انکے خطاب سے قبل ایم پی اے سردار میر دوست محمدمزاری نے خطاب  کیا 
٭ وزیر اعظم شہباز شریف جانے لگے تو مقامی افراد نے انکو  ہاتھ ملانا چاہا تو سیکورٹی والوں نے انکو روکا مگر وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکورٹی ہٹا دی اور مقامی افراد سے ہاتھ ملایا اور کہا فکر مت کرنا میں آپ کا بھر پور ساتھ دونگا 
٭ وزیر اعظم شہباز شریف نے بزرگ مقامی افراد سے ہاتھ ملایا اور کہا 2010 اور 2011 کے سیلاب میں میں آپ لوگوں کے پاس آیا تھا اور میں نے جو  وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا تھا جس پر سیلاب متاثرین کہا کہ آپ کے روجھان کی عوام پر  بہت احسان ہیں 
٭روجھان وزیر اعظم شہباز شریف ایک گھنٹہ سے زیادہ روجھان میں رہے اور لوگوں سے گھل مل گئے 
روجھان جاتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف شھریوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے اور خوش تھے 

مزید :

صفحہ اول -