الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دیں
الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں ،قومی اسمبلی کی 266 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593جنرل نشستیں بنائی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں پر 910 اعتراضات موصول ہوئے،جن کو یکم جولائی 2022 سے 30 جولائی 2022 تک سماعت کے بعد نمٹایا گیا،حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان 11اپریل 2022 کو کیا گیا تھا، یکم جون سے 30جون تک الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام کے اعتراضات اور تجاویز وصول کیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستیں بنائی گئی ہیں، چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل نشستیں بنائی گئیں ہیں، انتخابی حلقہ /ضلع کی حتمی حلقہ بندی کی کاپی حسب ضابطہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد سے لی جا سکتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پنجاب کی 141، سندھ کی 61، بلوچستان کی 16 نشستیں رکھی گئی ہیں، خیبرپختونخوا کی 45 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں رکھی گئی ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے قومی اسمبلی کی 6نشستیں کم کر دی گئیں،واضح رہے کہ 25 ویں آئینی ترامیم کے بعد قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں رکھی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کی 297، سندھ اسمبلی کی 130 سییٹں بنائی گئی ہیں ،حلقہ بندیاں چھٹی مردم شماری کے نتائج کے تحت کی گئیں، پہلا قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 1 چترال کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے قومی اسمبلی کے حلقے کا آغاز این اے 46 سے ہو گا، 231 حلقوں کے نمبر تبدیل کر دیئے گئے، پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقوں کا آغاز این اے 49 اٹک سے ہو گا، سندھ سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 190 جیکب آباد سے شروع ہو گا، بلوچستان سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 251 شیرانی سے شروع ہو گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -