کامن ویلتھ گیمز, پاکستانی سپرنٹر شجر عباس نے 200میٹر ریس فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کامن ویلتھ گیمز, پاکستانی سپرنٹر شجر عباس نے 200میٹر ریس فائنل کیلئے ...
کامن ویلتھ گیمز, پاکستانی سپرنٹر شجر عباس نے 200میٹر ریس فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے سپرنٹرشجر عباس نے 200 میٹرریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے،سیمی فائنل ریس میں شجر عباس 20.89 سیکنڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ہیٹ ون سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کی کوالیفیکشن کا انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا ، ہیٹ ٹو میں 2 ٹاپ پوزیشن کے علاوہ کوئی بھی پلیئر شجر سے بہتر ٹائمنگ نہ دے سکا جبکہ تیسری سیمی فائنل ریس میں "ایسواٹینی "کا ایک ایتھلیٹ ہی "شجر "سے بہتر ٹائم میں ریس مکمل کرسکا ،یوں پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں رہنے میں کامیاب رہے اور آٹھویں پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے ۔ 

شجر عباس 200 میٹر کے فائنل میں جگہ بنانے والے واحد ایشیئن ایتھلیٹ ہیں، فائنل ریس ہفتے کی شب ڈیڑھ بجے ہوگی۔

مزید :

قومی -کھیل -