پنجاب میں وزراء کی چھٹی بند، 14سے16  گھنٹے کام کریں : کپتان کی ہدایت

پنجاب میں وزراء کی چھٹی بند، 14سے16  گھنٹے کام کریں : کپتان کی ہدایت
پنجاب میں وزراء کی چھٹی بند، 14سے16  گھنٹے کام کریں : کپتان کی ہدایت

  

لاہور (جنرل رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گورننس کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف ہفتہ وار پنجاب حکومت اور وزراء کی کارکردگی رپورٹ لیں گے۔پنجاب میں تحریک انصاف کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔عمران خان نے تمام وزراء کو 14سے16  گھنٹے کام کرنے اور ہفتہ وار چھٹی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -