پی ٹی آئی سٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار نے فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف کرلیا، معذرت کرلی

پی ٹی آئی سٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار نے فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف کرلیا، ...
پی ٹی آئی سٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار نے فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف کرلیا، معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے پی ٹی آئی سٹوڈنٹ ونگ کے  رہنما محمد منیب کیانی نے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کرلی ۔ 

جیو نیوز کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام " ف ن کیانی " ہے، میں دو سال کے لیے پی ٹی آئی کی  انصاف یونین فیڈریشن  (آئی ایس ایف) کا سینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور میں نے دو ٹوئٹس کیں جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کی اور دوسری میں نے کاپی پیسٹ کی تھا، بالکل اسی طرح میں نے پورا کاپی کرکے اس کو پیسٹ کر دیا تھا۔

منیب کیانی نے کہا کہ اپنے کیے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکر ہوئی، میں نے  ساری معلومات لے کر میں نے جو ٹوئٹ جنریٹ کی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی۔

ملزم کے والد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں فرحت نعیم کیانی جو محمد منیب کیانی کا والد ہوں میرے بیٹے نے کل ایک ٹوئٹ کی تھا جو کہ قابل اعتراض تھی اور اس کو میں عین وقت پر چیک نہیں کرسکا جس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں اور آج میں اس چیز کی گواہی دیتا ہوں کہ آئندہ یہ کام نہیں ہوگا اور ہم اس چیز سے دور رہیں گے اور میں اپنے بیٹے کی تمام ایکٹیویٹی پر نظر رکھوں گا۔

فرحت نعیم کیانی نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں  لہٰذا یہ غلطی جو میرے بیٹے سے ہوئی ہے اس کو میں تسلیم کرتا ہوں اور آئندہ کے لیے اس کو کہوں گا کہ کبھی بھی یہ ایسی غلطی نہ کرے اور میں خود اس چیز کا ذمہ دار ہوں اور ذمہ داری لیتا ہوں کہ آئندہ وہ اس قسم کی غلطی نہیں کرے گا، پاک فوج زندہ باد۔