پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں سومرو نے سپیکر سے معذرت کرلی، غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں سومرو نے سپیکر سے معذرت کرلی، غیر حاضری پر چھٹی ...
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں سومرو نے سپیکر سے معذرت کرلی، غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست منظور کرنے کی استدعا
سورس: Twitter/@smmsoomro

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 4 اراکین کو ایوان سے مسلسل غیر حاضر قرار دینے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو نے سپیکر قومی اسمبلی سے معذرت کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو نے سپیکر آفس کو معذرت کا خط بھجوادیا اور کہا کہ اپنے حلقے میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ایوان میں حاضر نہیں ہوسکا۔محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ میری ایوان سے پچھلی غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست منظور کی جائے، ستمبر کے آخر تک میری ایوان سے چھٹی منظور کی جائے۔

خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے محمد میاں سومرو سمیت تحریک انصاف کے 4 ارکان کو مسلسل غیر حاضر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ چاروں اراکین کے نہ استعفے ملے اور نہ چھٹی کی درخواست ملی۔سپیکر قومی اسمبلی مسلسل غیر حاضر اراکین کی نشست خالی قرار دے سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -