ریلوے ملازمین کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجنے کے معاملے پر چیئرمین ریلوے کا مؤقف آگیا

ریلوے ملازمین کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجنے کے معاملے پر چیئرمین ریلوے کا ...
ریلوے ملازمین کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجنے کے معاملے پر چیئرمین ریلوے کا مؤقف آگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)  چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا کا کہنا ہے کہ افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو بین الاقوامی تربیت کیلئے چین بھیجاجارہا ہے جس کے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی برداشت کرےگی۔

جیو نیوز کے مطابق چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا نے واضح کیا ہے کہ ریلوے افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو تربیت کیلئے چین بھیجاجارہاہے، چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے کی صورت میں پاکستان ریلوے خود کوچز  تیارکرسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق ریلوے آفیشلز اور افسران کے دورےکے اخراجات پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی چینی کمپنی برداشت کرےگی۔ افسران کی تربیت کا پاکستان ریلوے کے بجٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹیکنالوجی کے تبادلے سے مستقبل میں ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -