موٹر سائیکل کی چابی نہ دینے پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل،  ملزم کلہاڑی اور بیٹے کے کٹے ہاتھ  سمیت تھانے پہنچ گیا

موٹر سائیکل کی چابی نہ دینے پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل،  ملزم کلہاڑی اور بیٹے ...
موٹر سائیکل کی چابی نہ دینے پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل،  ملزم کلہاڑی اور بیٹے کے کٹے ہاتھ  سمیت تھانے پہنچ گیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں موٹر سائیکل کی چابی نہ دینے پر باپ نے کلہاڑی کے وار سے بیٹے کو قتل کر دیا، بعد ازاں والد کلہاڑی اور  بیٹے کا کٹا ہوا ہاتھ لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا اور واقعے کے بارے میں بتانے لگا۔ 

جیو نیوز  نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ  یہ واقعہ گزشتہ روز ریاست مدھیا پردیش میں  پیش آیا جہاں 21 سالہ نوجوان خون کی کمی سے اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کے والد نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل کی چابی نہ دینے پر کلہاڑی سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب  51 سالہ موتی پٹیل اور اس کے بڑے بیٹے رام نے سنتوش  سے باہر جانے کیلئے موٹر سائیکل کی چابی مانگی تاہم جب سنتوش نے چابی دینے سے انکار کر دیا تو والد اور بڑے بھائی نے اس پر حملہ کیا۔ اس دوران والد نے سنتوش کا بایاں ہاتھ کلہاڑی سے کاٹ دیا۔

قبل ازیں پولیس کی ٹیم  بوبائی گاؤں میں جائے وقوعہ پر پہنچی اور سنتوش کو قریبی ہیلتھ سینٹر لے گئی جہاں سے اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم  ڈاکٹروں نے کہا کہ سنتوش کو جبل پور میں جدید علاج کی ضرورت ہے اس لیے اسے وہاں منتقل کردیا جائے لیکن اس دوران  راستے میں زیادہ خون بہنے سے سنتوش کی موت ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے والد اور اس کے بڑے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -