لاہوریوں کیلئے نئی پریشانی، لیسکو نے رواں بلوں پر اقساط کی سہولت ختم کردی

لاہوریوں کیلئے نئی پریشانی، لیسکو نے رواں بلوں پر اقساط کی سہولت ختم کردی
لاہوریوں کیلئے نئی پریشانی، لیسکو نے رواں بلوں پر اقساط کی سہولت ختم کردی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی کے رواں بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کردی۔

جیو نیوز نے لیسکو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  نئے کمپیوٹر پروگرامنگ میں یہ سہولت نہیں دی گئی، اب صرف بقایا جات بل کی قسط ہوسکے گی، صارف چھ ماہ میں ایک بار یہ سہولت لے سکے گا۔ذرائع لیسکو کے مطابق بینک صرف کمپیوٹرائزڈ قسط والا بل قبول کرے گا، اس اقدام کا مقصد ماہانہ ریکوری 100 فیصد یقینی بنانا ہے۔

ذرائع لیسکو کے مطابق اس سے قبل صارف رواں بل کے ساتھ پورا سال سہولت لےسکتا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -