شادی کی سالگرہ میں آسمانی بجلی گر نے سے جوڑے سمیت 3 افرادجاں بحق

شادی کی سالگرہ میں آسمانی بجلی گر نے سے جوڑے سمیت 3 افرادجاں بحق
شادی کی سالگرہ میں آسمانی بجلی گر نے سے جوڑے سمیت 3 افرادجاں بحق

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان ) امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے  بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور  4 شدید زخمی ہو گئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائیٹ سکوائر پر پیش آیا  جہاں بزرگ جوڑا اپنی شادی کی 56ویں سالگرہ منا رہا تھا،انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر 2 مرد اور 2 خواتین زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -