یوم استحصال کشمیر ،  عمر کوٹ انتظامیہ کی اظہار یکجہتی کے لیے  پریس کلب تک ریلی،  ہندو کمیونٹی کی بھی شرکت

یوم استحصال کشمیر ،  عمر کوٹ انتظامیہ کی اظہار یکجہتی کے لیے  پریس کلب تک ...
یوم استحصال کشمیر ،  عمر کوٹ انتظامیہ کی اظہار یکجہتی کے لیے  پریس کلب تک ریلی،  ہندو کمیونٹی کی بھی شرکت

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) یوم استحصال کشمیر  ے موقع پر عمرکوٹ میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہرمیمن کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہندو کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی ، اس موقع پر پاک فوج اور مظلوم کشمیریوں کےحق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر میمن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کشمیری بھائیوں نے اپنےحقوق کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس دن کو منانے کا مقصدپاکستان کی طرف سےمظلوم کشمیریوں کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرانا ہے۔دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے جس کی  مذمت کرتے ہیں، انشاءاللہ بہت جلد مظلوم کشمیریوں کو آزادی ملےگی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -