جمعیت علمائے اسلام ف سندھ میں سرپرائز دے گی: مولانا محمد یعقوب نعمانی

 جمعیت علمائے اسلام ف سندھ میں سرپرائز دے گی: مولانا محمد یعقوب نعمانی
 جمعیت علمائے اسلام ف سندھ میں سرپرائز دے گی: مولانا محمد یعقوب نعمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )جمعیت علمائے اسلام ف ضلع عمرکوٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یعقوب نعمانی نےکہا ہےکہ انشاءاللہ   جمعیت علمائے اسلام ف سندھ میں سرپرائز دےگی.

جمعیت علمائے اسلام ف ضلع عمرکوٹ کا  ایک اجلاس ضلعی امیر مولانا نور محمد  کی زیر صدارت منعقد ہوا  جس  میں مجلس عمومی کے ارکان اور حالیہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں  نے شرکت کی ۔ اس موقع پر  مولانا محمد یعقوب نعمانی نےکہا کہ انشاءاللہ مستقبل جمعیت علمائے اسلام ف کا ہے ، ساتھیوں کا بڑی تعداد میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا ہماری کامیابی کی علامت ہے، تمام ہتھکنڈوں کےباوجود جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدواروں نے بھرپور ووٹ لیے۔

ضلعی امیر مولانا نورمحمد نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو مایوس ہونےکی ضرورت نہیں ہے مستقبل ہمارا ہے ، صوبے میں جمعیت علمائے اسلام متبادل قیادت کےطور پر سامنے آرہی ہے۔