جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں

جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں ...
جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  وزارت قانون کی جانب سے سینیٹ اجلاس کے دوران تحریری جواب جمع کروایا گیا جس کے مطابق جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب ماہانہ 12 لاکھ 39 ہزار بنیادی تنخواہ ملتی تھی، جاوید اقبال کو بطور چئیرمین نیب ملازمت کے دوران 7 کروڑ 45 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی گئی۔

سینیٹ میں جمع کروائے گئے تحریری جواب کے مطابق سابق چئیرمین نیب کا 6 ہزار روپے ماہانہ فون الاؤنس تھا، جاوید اقبال کو  بطور چیئرمین نیب کی مدت کے دوران 3لاکھ 40 ہزار ٹیلی فون الاؤنس دیا گیا۔اسی طرح سابق چیئر مین نیب کو 68 ہزار ہاؤس رینٹ دیا گیا، دورانِ مدت 38لاکھ 58ہزار ہاؤس الاؤنس کی مد میں دیا گیا۔

اس تحریری جواب میں جاوید اقبال کی بطور ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ  ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن، مراعات، گریجوایٹی کی تفصیلات نہیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -