سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی

  

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 3 مشیروں کا تقرر کردیا، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا بھی نوٹیفکیشن کردیا گیا۔

"دنیا نیوز" کے مطابق پنجا ب میں حکومت سازی کے معاملات تیزی سے آگے بڑھنے لگے ہیں، پرویز الٰہی نے3 مشیروں کا تقرر کردیا ہے، عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے ہیں، وہ مشیر اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -