ایف بی آر کا 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

ایف بی آر کا 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ
ایف بی آر کا 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کےخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے،ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل (پی او ایس )سے منسلک ہونے کیلئے 10اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، اس کے بعد ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہو گا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کیا جائے گا۔ ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی، بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی او ایس سے غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور، فیصل آباد کی ہے،  ریٹیلرز کے خلاف نوٹس جاری کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا،اس کے علاوہ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بندرگاہوں اور کسٹم سٹیشنز پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کنسائنمنٹ کلیئرنس کے لیے متعلقہ چیف کلیکٹرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کنسائنمنٹ کلیئرنس اور درآمدکنندگان کو ریلیف کے لیے اقدام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی کنسائنمنٹ سے متعلق جاری ایس آر او کے بعد کلیئرنس عمل سست ہو گیا تھا، کلیئرنس کا عمل سست ہونے کے باعث کنٹینرز پر اضافی چارجز عائد ہو گئے تھے تاہم اب چیف کلیکٹرز کو اضافی چارجز ختم اور کنسائنمنٹ کو فوری کلیئر کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -