"وزیراعظم کےبیٹوں کی شوگرملزپر بھی 10فیصدسپرٹیکس لگایا ہے" مفتاح اسماعیل کا انکشاف

"وزیراعظم کےبیٹوں کی شوگرملزپر بھی 10فیصدسپرٹیکس لگایا ہے" مفتاح اسماعیل کا ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ  گیس کی کمی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ،کوروناکےدوران سستی ایل این جی مل رہی تھی مگرکسی نےمعاہدہ نہیں کیا،آج ایل این جی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے۔

کراچی میں چیمبرآف کامرس سےخطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ قرض 25ہزارارب پرتھاعمران خان نے 42ہزارارب کردیا،پاکستان کودیوالیہ ہونےسےبچانےکیلئےمشکل فیصلےکیے،بجلی کی پیداواربڑھانےپرکام کررہےہیں۔وزیراعظم کےبیٹوں کی شوگرملزپر بھی 10فیصدسپرٹیکس لگایا ہے، ایل سیزکھول دی گئی ہیں،کوئی رقم نہیں روکی ،آج تک کوئی ادائیگی روکی نہ ہی روکیں گے،معیشت کی بہتری کیلئےلگژری اشیاءکی درآمدپرپابندی لگائی ہے۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں شرح سودمیں اضافہ ہوگیاہے،ڈیمانڈاورسپلائی کی وجہ سےڈالرمیں اتارچڑھاؤآتاہے،ہم دبئی سےسستاپٹرول بیچ رہےہیں،ایکس چینج کمپنیوں کےبغیرپاکستان کوچلانامشکل ہوجائےگا۔آئی ایم ایف کی فنڈنگ سےمتعلق کافی پیشرفت کی ہے،یواےای بھی ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ملک ہونےکےباوجودہم اجناس درآمدکررہےہیں،ہماری گندم، چاول اور کھاد کی پیداوار بہت کم ہے ،5سے 6ارب ڈالرکاخوردنی تیل رواں سال بھی درآمدکرناپڑےگا۔

مزید :

قومی -