14سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

14سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار
14سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیرا کوٹ میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی کو گزشتہ روز مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،دونوں ملزمان کو سگیاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان سجاد اور تنویر عرف تنا آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزم تنویر نے مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر گونگی بہری لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنگ دلانہ واقعہ پیش آیا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

 دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔