(ق) لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی 

(ق) لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف ...
(ق) لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  (ق) لیگ کے رہنما کامل علی آغا نے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق( ق) لیگ کے رہنما کامل علی آغاکی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب، پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو خط لکھا ، شجاعت حسین کا خط غیر قانونی ہدایات پر مبنی تھا ۔ پارٹی کارکنوں نے خط کے خلاف شجاعت حسین کے گھرکے باہر احتجاج کیا ، مرکزی روکنگ کمیٹی نے شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری قرار دیا ، کمیٹی نے پارٹی سربراہ کے غیر جمہوری رویئے پر انہیں عہدے سے ہٹایا ، کمیٹی نے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کی۔ الیکشن کمیشن نے شجاعت حسین کی درخواست پر انتخابی عمل روک کر حکم امتناع جاری کیا ، الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام غیر قانونی ہے ، الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید :

قومی -