تحریک انصاف نے 9 حلقوں میں الیکشن کیلئے جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا 

تحریک انصاف نے 9 حلقوں میں الیکشن کیلئے جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ...
تحریک انصاف نے 9 حلقوں میں الیکشن کیلئے جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت چار اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ، الیکشن کمیشن کو نوٹس کا معلوم ہے اس کے باوجود شیڈول جاری کردیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا پانچ اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے، پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے۔

مزید :

قومی -