چیف سیکرٹری پنجاب نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی
لاہور (ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔
روزنامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کامران افضل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس حوالے سے مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نہ کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر، ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ سٹیمپ نہیں بن سکتا۔ سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا ہے، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس، وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں بھی غیر حاضر تھے۔
چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔