قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل،نوٹیفکیشن بھی جاری

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل،نوٹیفکیشن بھی جاری
قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل،نوٹیفکیشن بھی جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،ریگولرانکم سیونگزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع بڑھا کر12.60 فیصد کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے ،جس میں ریگولراِنکم سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں24 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ پینشنز،بہبود، سپیشل سیونگزسرٹیفیکٹس پر شرح منافع موجودہ سطح پربرقرار ہے، اسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 13 فیصد کی سطح پربرقرار ہے۔

مزید :

قومی -