مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشیں ،28ہزار کیوسک پانی کا ریلا پاکستان میں داخل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث راوی میں سیلابی پانی کی آمد میں پھر سے اضافہ ہو گیا ،بھارت کی جانب سے 28ہزار کیوسک پانی کا ریلا پاکستان میں داخل ہو گیا ہے ۔
نجی ٹی وی "سماء"کے مطابق جسٹر کے مقام پر 18گھنٹے میں پانی کا بہاؤ 2گنا ہو گیا ہے ،متعلقہ محکمہ کے مطابق پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، لیکن فی الحال کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔