وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،نویں اور دسویں محرم کو ڈبل ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہو ا جس میں  یوم عاشورہ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا جبکہ نویں اور دسویں محرم پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق پنجاب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی،جبکہ حساس مقامات ، جلوسوں کے راستے پر موبائل فون سروس معطل رہے گی،رپورٹ کے مطابق ،موبائل سروس کی بندش کیلئے شہروں کی حتمی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔
لاہو رمیں 35مقامات پر موبائل سروسز صبح 9تا رات 12بجے تک بند رہیں گی،ڈی جی خان میں 5مقامات پر صبح 8تا رات 10بجے تک ،مظفر گڑھ میں 10مقامات پر 8ویں اور دسویں محرم کو شام 7بج کر 30منٹ تک سروس معطل ہو گی ،ضلع لیہ میں 10محرم کو صبح 5سے رات 11تک موبائل فون سروس بند رہے گی،اسی طرح بہاولنگر میں 10محرم کو اور رحیم یار خان میں 9،10محرم کو سروس معطل رہے گی، فیصل آباد میں 10محرم  کو صبح 6تا رات 12بجے تک سروس بند رہے گی، گوجرانوالہ میں 2دن صبح 8تا رات 10بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی،گجرات میں  نویں اور دسویں محرم صبح 8تا رات 8سروس بند رہے گی، سیالکوٹ میں یوم عاشورہ پر رات 8بجے تک موبائل فون سروس بندرہے گی ،جہلم میں دسویں محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھی جائے گی۔