فضائی سفر پر جاتے ہوئے موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا بڑا نقصان سامنے آگیا

فضائی سفر پر جاتے ہوئے موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا بڑا نقصان سامنے آگیا
فضائی سفر پر جاتے ہوئے موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا بڑا نقصان سامنے آگیا
سورس: Pexels.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فی زمانہ ہر سمارٹ فون ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے اور ہر کسی کے پاس ہوتا ہے۔ چنانچہ اس کی بیٹری ختم ہونا بھی کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں ہے۔ تاہم اگر آپ فضائی سفر کے لیے جا رہے ہیں اور آپ کے فون کی بیٹری ختم ہو چکی ہے تو ذہن میں رکھیے کہ یہ چیز آپ کے لیے غیرمعمولی واقعہ بھی ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ غالب امکان ہو گا کہ فون کی بیٹری ختم ہونے کی وجہ سے آپ کو طیارے میں سوار ہونے سے ہی روک دیا جائے گا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کا فون ضبط ہی کر لیا جائے۔

دی سن کے مطابق برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ فضائی سفر کے لیے ایئرپورٹ آنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے فون کی بیٹری مناسب حد تک چارج ہے۔ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ اگر ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران آپ کا فون ’آن‘ نہیں ہوتا توآپ کو نہ صرف طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا جائے گا بلکہ آپ کا فون ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ قانون صرف موبائل فون پر ہی نہیں، لیپ ٹاپ اور دیگر اسی نوع کی تمام ڈیوائسز پر لاگو ہوتا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -